لاہور: اسلام آباد اور پنجاب بھر میں میٹرو اوردیگر ٹرانسپورٹ پر شہریوں کے لیے مفت سفر سہولت کا آغازکردیا گیا جس کے تحت پنجاب میں روزانہ9لاکھ مسافرمفت سفر کر سکیں گے۔ لاہور میں تمام میٹرو بس سروسز،اورنج لائن میٹرو ٹرین، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں سے مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہیں۔ میٹرو بس سے ایک لاکھ 40ہزار، سپیڈو سے ایک لاکھ 75ہزار سمیت 3لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔لاہور میں گرین الیکٹرک بسوں سے 17ہزار،راولپنڈی میں 35ہزار ،پاکستان میٹرو سے ڈیڑھ لاکھ مسافر مستفید ہوں گے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ، بشمول میٹرو ،گرین الیکٹرک ایک ماہ کے لیے مفت کر دی گئی ۔ملتان میٹرو سے 51ہزار جبکہ فیڈرروٹس سے 19ہزار مسافر مفت سفر کر سکیں گے ۔چھوٹے کسانوں کو 1500روپے فی ایکڑ جبکہ ڈیزل کی مدمیں100روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو بھی ماہانہ بنیاد پر 20 لٹرتک 100 روپے فی لیٹ سبسڈی دی جائے گی۔رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70ہزار، ٹرکوں کے لیے 80ہزار جبکہ بسوں کے لیے ایک لاکھ تک سب سڈی دی جائے گی۔

