Latest News & Article

Post: مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑگئی  

مغربی بنگال میں انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں سے چھیڑ چھاڑ مودی سرکار کو مہنگی پڑگئی  

کولکتہ : بھارت میں عام انتخابات سے قبل مودی سرکار کے خلاف عوامی غیض و غضب انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ مغربی بنگال میں ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پرجعل سازی کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے۔

مغربی بنگال میں انتخابات سے پہلے ہی مودی سرکار کےاوچھے ہتھکنڈوں نے ریاست کو میدانِ جنگ بنا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ووٹر لسٹوں کی نام نہاد اسپیشل انٹینسو ریویژن مالدہ ضلع میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ عوام نے دفاتر کا گھیراؤکیا۔ نئی ووٹر لسٹوں کا جائزہ لینے والے7 عدالتی افسروں کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائےرکھا۔

عوام کا الزام ہے کہ بی جے پی کی ایما پر انتخابی فہرستوں میں بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اورہزاروں جائز ووٹرز کے نام لسٹوں سے خارج کردیے گئے ہیں ۔ مالدہ سے شروع ہونے والا یہ احتجاج اب ریاست کے دیگر حصوں میں بھی پھیل رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہےووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری کے ذریعے عوامی رائے کو دبانے کی کوشش بھارت کے نام نہاد جمہوری ڈھانچے پر ایک بدنما داغ ہے، جو ملک کو بدترین سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔


Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn