loader image

Latest News & Article

Post: فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی ، امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی ، امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے 12 سے 14 فروری تک جرمنی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے62 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی اور متعدد اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔

ان کی اہم ترین ملاقات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ہوئی ۔ باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سکیورٹی صورت حال اورانسداد دہشتگردی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سی ڈی ایف نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے وفاقی وزیر داخلہ مسٹرالیگزینڈرڈوبرنڈٹ، جرمن چانسلرکے خارجہ و سلامتی پالیسی کے مشیرمسٹر گنٹرساٹر اور وفاقی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریورسے ملاقات کی۔ سیکیورٹی چیلنجز، دوطرفہ دفاعی تعاون اورعالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے دوطرفہ و کثیرالجہتی مکالمے کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیلی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ایڈمرل ریناٹوروڈریگزڈی اگویرفریرے، لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پردو طرفہ دلچسپی کے امور ، دفاعی تعاون پربات چیت کی گئی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn