سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں کراچی کے میگا پروجیکٹس کے لیے 14 ارب 11 کروڑ 63 لاکھ 11 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد شہر کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانا، ٹریفک کے مسائل میں کمی لانا اور شہری سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع، فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تکمیل، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، شہری ترقی کے منصوبے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ حکومت کے مطابق ان میگا پروجیکٹس سے شہر کی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور شہریوں کے معیارِ زندگی میں بہتری آئے گی

