سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں صحت کے شعبے کے لیے 38 ارب 88 کروڑ 99 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔ اس مد میں مجموعی طور پر 132 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد صوبے میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر اور عوام تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔
ترقیاتی منصوبوں میں سرکاری اسپتالوں کی اپ گریڈیشن، نئے ہیلتھ سینٹرز کا قیام، ایمرجنسی طبی خدمات میں بہتری، جدید طبی آلات کی فراہمی اور دیہی و دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولیات کی دستیابی شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی اور صحت کے نظام کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

