سندھ حکومت نے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی پروگرام میں تعلیم کے شعبے کے لیے 50 ارب 12 کروڑ 15 لاکھ 70 ہزار روپے مختص کیے ہیں۔ اس مد میں مجموعی طور پر 655 ترقیاتی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں، جن کا مقصد صوبے میں تعلیمی سہولیات اور معیارِ تعلیم کو بہتر بنانا ہے۔
منصوبوں میں نئے اسکولوں اور کالجوں کا قیام، موجودہ تعلیمی اداروں کی مرمت و بحالی، جامعات کی اپ گریڈیشن، جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی تشکیل شامل ہے۔ حکومت کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف تعلیمی انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا بلکہ صوبے بھر میں معیاری تعلیم تک رسائی بھی بہتر بنائی جا سکے گی۔

