Latest News & Article

Post: بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی خسارے کا شکار، بڑی فضائی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری شدید مالی خسارے کا شکار، بڑی فضائی کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے قریب

نئی دہلی: مشرقِ وسطیٰ کے بحران اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارت کی ایوی ایشن انڈسٹری کی کمر توڑ دی۔ ایئرانڈیا، انڈیگو اور اسپائس جیٹ جیسی بڑی فضائی کمپنیاں شدید مالی خسارے کا شکار ہو کر دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے شائننگ انڈیا کے دعووں کی قلعی کھول دی ۔

بھارت کے انتہائی موثر اخبار ’دی ہندو‘ اور ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق، جیٹ ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ان کمپنیوں کے سامنے مشکلات کا پہاڑ کھڑا کردیا ہے ۔ فیڈریشن آف انڈین ایئرلائنز نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر فوری مداخلت نہ کی گئی، تو طیاروں کو گراؤنڈ کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں اور غلط ترجیحات نے اس انڈسٹری کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں سے واپسی ناممکن دکھائی دیتی ہے ۔ پاکستان کی فضائی پابندیوں اور خطے میں تبدیل ہوتے حالات نے بھارتی ایئرلائنز کی کمرشل وائبلٹی کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn