Latest News & Article

Post: ایران جنگ: امریکی جریدے نے صدرٹرمپ اور پنٹاگون میں بداعتمادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

ایران جنگ: امریکی جریدے نے صدرٹرمپ اور پنٹاگون میں بداعتمادی کا بھانڈا پھوڑ دیا

نیویارک: امریکی جریدے دی اٹلانٹک نے ایران جنگ کو لے کر پینٹاگون اور صدرٹرمپ کے درمیان خلیج کا پردہ فاش کردیا ۔۔ جریدے کا کہنا ہے کہ پینٹا گون ایران جنگ کی مکمل تصویرامریکی صدرکو نہیں بتارہا ۔

امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے ان کیمرا سیشن میں ایران جنگ پرپینٹاگون کی بریفنگز کے درست اورقابل بھروسہ ہونے پربارہا سوال اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے امریکی میزائل کے ذخائر میں کمی پرتشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے پاس اب بھی فضائیہ کا دو تہائی حصہ ، میزائل لانچرز، تیزرفتارکشتیاں موجود ہیں جوتیزی سے بارودی سرنگیں بچھانے اورآبنائے ہرمزمیں جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ جنگ بندی کے بعد ایران کے تقریباً 50 فیصد میزائل لانچرز دوبارہ فعال ہوچکے ہیں اورروزانہ مزید فعال کیے جا رہے ہیں۔

امریکی جریدے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کی بریفنگ کا انداز صدر ٹرمپ کی پسند کے مطابق ہوتا ہے۔ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہی بتایا جائے جو وہ سننا چاہتے ہیں ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn