loader image

Latest News & Article

Post: معرکہ حق میں پاکستان کی طاقت نے دنیا کو دنگ کردیا، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

معرکہ حق میں پاکستان کی طاقت نے دنیا کو دنگ کردیا، ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو

کاکول : ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھونے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان کی مسلح افواج کی حکمت عملی پوری دنیا نے دیکھی۔ مئی میں دشمن پاکستان کی طاقت اورہنر مندی دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ ملک پرکسی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں153ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششو ں کو سراہا اور کہا کہ امن کے لیےسیاسی وعسکری قیادت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

ایئر مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے کہا پاک فضائیہ نے ناصرف دشمن کے طیارے گرائے بلکہ تاریخ رقم کی۔ مزید کہاکہ عالمی امن کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کو سراہتا ہوں۔عالمی امن کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ کیڈٹس نے بھی پیشہ ورانہ اعلیٰ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔کیڈٹس نے وطن سے وفاداری کا حلف لیا کہ پاکستان کی خاطر جان بھی دینا پڑی تو دریغ نہیں کریں گے ۔ پاس آوٹ ہونے والوں میں دوست ممالک عراق ، فلسطین ، مالدیپ ،سری لنکا ،نیپال کے کیڈٹس بھی شامل تھے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn