تہران: ایران نے افزودہ یورنیم ملک سے باہرمنتقل کرنے کے امریکی صدر کے دعووں کو مسترد کردیا ، وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سرزمین جتنا مقدس ہے۔ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ، افزودگی کومکمل طورپرختم کرنے کے کسی بھی اقدام کو مسترد کرتے ہیں ،ایرانی پارلیمنٹ کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے اور ساتوں جھوٹے ہیں،
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ تہران اپنی افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرے گا ، ایران نے اس عمل کے لیے کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی ۔ بقائی نے واضح کیا کہ یہ یورینیم ایرانی سرزمین کی طرح مقدس ہے اسے کسی صورت منتقل نہیں کیا جائے گا۔
ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا کہ افزودہ یورنیم امریکا منتقل کرنے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا جوہری پروگرام نہیں رکے گا ، افزودگی صفر نہیں ہوگی ۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ٹرمپ نے ایک گھنٹے میں سات دعوے کیے اور ساتوں جھوٹے ہیں،ایسے دعوؤں سے امریکا کو فاتح نہیں سمجھا جاسکتا ۔ آبنائے ہرمز کھلی ہو یا بند ضوابط طے ہوں گے، ایران کی اجازت لازم ہوگی ۔


