loader image

Latest News & Article

Post: افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی آپشن نہیں رہا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی آپشن نہیں رہا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنا کبھی ایران کے لیے آپشن نہیں رہا۔ ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہےافزودہ یورینیم کہیں اورمنتقل نہیں کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مذاکرات میں ایک اہم تجویز یہ بھی ہے کہ امریکا ایران کے منجمد 20ارب ڈالر بحال کرے گا ۔بدلے میں ایران اپنا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ ترک کردے گا۔ امریکا چاہتا ہے کہ ایران 2ہزار کلو گرام افزودہ یورینیم تک رسائی حاصل نہ کر سکے ۔بالخصوص 450کلو گرام یورینیم جو 60فیصد افزودہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق مزید کہا گیا کہ امریکا ایران کو 6 ارب ڈالر جاری کرنے پر تیار تھا ، تاہم ایران نے 27 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکا نے ایران سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ وہ اپنا تمام جوہری مواد امریکا منتقل کرے ۔جبکہ ایران نے اپنے ملک میں ہی یورینیم کو کم افزودہ کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ایک آپشن یہ ہے کہ زیادہ افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک منتقل کیا جائے ۔ باقی یورینیم کو ایران میں بین الاقوامی نگرانی کے تحت کم افزودہ کیا جائے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn