loader image

Latest News & Article

Post: ایران امریکا جنگ بندی برقرار رکھنے پر نیویارک ٹائمز کا پاکستانی قیادت کو خراج تحسین

ایران امریکا جنگ بندی برقرار رکھنے پر نیویارک ٹائمز کا پاکستانی قیادت کو خراج تحسین

نیویارک: پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے بھارتی خواب ایک بار پھر چکنا چورہوگئے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے بادل چھائے ہوئے تھے۔ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ایک پختہ اور دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے خطے کوبڑی تباہی سے بچا لیا۔ امریکا نے بھی پاکستان کےاس مؤثرکردارکا کھل کراعتراف کیا ہے۔

معروف امریکی جریدے ‘نیویارک ٹائمز’نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے امریکہ اور ایران کے درمیان نہ صرف جنگ بندی کو برقرار رکھا بلکہ مذاکرات کی میز تک لانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا،، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کا یہ بیان کہ “پاکستان نے ناقابلِ یقین حد تک مؤثر ثالثی کی ہے”، خطے میں پاکستان کی نئی ساکھ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایران میں پاکستان کے سابق سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ تہران کا پاکستان پر اعتماد ہی وہ واحد راستہ ہے جس نے اس ثالثی کو کامیاب بنایا۔ادھرسنگاپور کے نشریاتی ادارے ‘چینل نیوز ایشیا’ نے اس صورتحال کو بھارت کے لیے ایک ‘ویک اپ کال’ قرار دیا ہے،،رپورٹ کے مطابق دہلی کی جانب سے پاکستان کے خلاف برسوں سے جاری زہریلا اور قوم پرست پروپیگنڈہ اب خود بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔

عالمی تجزیہ کار ڈاکٹر اپرنا پانڈے کے مطابق پاکستان نے اپنی جغرافیائی اہمیت کو عالمی طاقتوں کے ساتھ بہترین انداز میں استعمال کیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ بھارت نے اسرائیل نواز انتہا پسند سوچ اپنا کر خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی، جس کے منفی اثرات اب خود بھارت کو بھگتنا پڑیں گے،، پاکستان کی عالمی پذیرائی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امن کا راستہ صرف سفارتکاری سے گزرتا ہے، سازشوں سے نہیں

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn