loader image

Latest News & Article

Post: پاک بحریہ کا جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ میزائل میں نصب جدید گائیڈنس سسٹم اسے دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں مدد دیتا ہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے اپنی جنگی تیاریوں اورسمندر میں دشمن کے ہدف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی طور پر تیارکردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کی لائیو فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے جنگی جہاز سے فائر کیے گئے اس برق رفتار میزائل نے سمندر میں طویل فاصلے پر موجود ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ یہ تجربہ پاک بحریہ کی تکنیکی برتری اور آپریشنل مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ میزائل جدید ترین ٹیکنالوجی اور منفرد خصوصیات کا حامل ہے . میزائل میں نصب جدید گائیڈنس سسٹم اسے دشمن کے دفاعی نظام کو چکمہ دینے میں مدد دیتا ہے جبکہ یہ میزائل متحرک اور ساکن بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کی مکمل تیاری پاکستان میں کی گئی ہے، جو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اس اہم تجربے کا خود مشاہدہ کیا، اس موقع پر منصوبے سے منسلک سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل کی شاندار کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ تجربہ خطے میں بحری سلامتی، استحکام اور روایتی ہتھیاروں کی ڈومین میں ناقابلِ تسخیر دفاع کو یقینی بنانے کے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔ صدر اور وزیراعظم: صدرِ پاکستان اور وزیراعظم نے اس کامیابی پر پاک بحریہ اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے بھی اس سنگِ میل کو پاکستان کے دفاع کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn