loader image

Latest News & Article

Post: آزاد کشمیر سےبھارتی خفیہ ایجنسی  را کا ایجنٹ گرفتار، حساس نقشے اور دستاویزات برآمد

آزاد کشمیر سےبھارتی خفیہ ایجنسی  را کا ایجنٹ گرفتار، حساس نقشے اور دستاویزات برآمد

مظفر آباد : آزاد کشمیر پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹ کو گرفتارکرلیا ۔ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا کہ آن لائن نوکری کا لالچ دیکرشاہد نامی شخص نے حساس تنصیبات کی تصاویر اور ویڈیو بنانے کے لیے بھیجا تھا ۔ آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی اوردشمن کو حساس معلومات فراہم کررہے تھے۔

آئی جی آزاد جموں و کشمیر نےمظفر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  راولا کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے مبینہ کارندے کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جو حساس مقامات کی ریکی کرتا اور ویڈیوز بنا کر معلومات منتقل کرتا رہا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے کام کرتا تھا ۔ اسے سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم فوجی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث تھا۔

کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ پولیس کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے، جبکہ اس کارروائی کے دوران ایک مکمل نیٹ ورک بھی بےنقاب ہواہے۔ گرفتارایجنٹ نےاعترافی بیان میں کہاکہ جون 2025میں شاہد نامی شخص نے سوشل میڈیا پر فرینڈ ریکوئسٹ بھیجی ۔ آن لائن نوکری کا لالچ دیکر ایک ایپلی کیشن بھی ڈاون لوڈ کرائی اورگوجرانوالہ میں ویڈیو بنانے کےلیےبھیجا۔ مجھے فوجی گاڑیوں کی نقل و حرکت اور تصاویربنا کر بھیجنے کا بھی کہا گیا ۔ دشمن نیٹ ورک حساس معلومات کو دشمن تک پہنچا رہےتھے۔ گرفتار را ایجنٹ عرفان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطے میں تھا، جو حساس تنصیباب کی تصاویراورویڈیو ریکارڈ کررہا تھا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر کے ممکنہ خطرہ ٹال دیا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn