Latest News & Article

Post: امریکی فضائیہ کوایک ہی روزمیں بھاری نقصان، ایران کے اسرائیل پر حملے جاری

امریکی فضائیہ کوایک ہی روزمیں بھاری نقصان، ایران کے اسرائیل پر حملے جاری

تہران: ایران نے ایک ہی دن میں امریکا کے ایف 35 اورایک اے ٹن طیارہ مارگرایا۔ ایرانی فورسز کی جانب سے ایک پائلٹ کو گرفتارکیے جانے کی اطلاعات ہیں۔امریکا نے طیاروں کی تباہی اورایک پائلٹ لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی۔ ایرانی فوج نے ریسکیوآپریشن کےلیے جانےوالے دوہیلی امریکی ہیلی کاپٹربھی مارگرائے۔ ایرانی فورسز نے جنگ کے36ویں روز بھی صیہونی ریاست اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل برسائے۔عراق میں اہم امریکی تنصیبات اوردیگر مقامات کو بھی نشانہ بنایاگیا۔۔

امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران میں گرائے جانے والے طیاروں میں ایف 15 ای اسٹرئیک ایگل اوراے ٹن شامل ہیں۔ ایف-15 طیارے میں پائلٹ اور عملے کا رکن سوار تھا جن میں سے ایک کو بازیاب کرالیا گیا جب کہ ایک تلاش جاری ہے۔ تباہ شدہ طیارے کا پائلٹ ایرانی فورسز کی جانب سے گرفتارکیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ مقامی ایرانی گورنر نے اعلان کیا امریکی پائلٹ کی گرفتاری میں مددکرنے پر70 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

ایران نے ریسکیو آپریشن کے لیے جانے والے دو امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز اور ایک ڈرون کو مارگرانے کا دعوی کیا ہے۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرز میں موجود تمام اہلکار محفوظ ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مغربی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر لینڈ کر گئے مگر ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دکھایا گیا ہےکہ ایک ہیلی کاپٹرمیں نشانہ بنائے جانے سے آگ لگ گئی اور وہ نیچے جاگرا۔

اسرائیل اورامریکی اہداف پر ایرانی حملوں کی 93 ویں لہر جاری ہے۔ فتح میزائلوں سے روش ہاعین شہر میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔۔تل ابیب میں کلسٹربموں کے حملے سے ایک شخص زخمی ہوا۔۔ کریات شمونہ پر راکٹ حملے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔۔عراقی شہر موصل میں ایک امریکی اڈے پر بھی میزائل فائر کیے گئے۔۔مغربی عراق میں حملےکے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ڈرون اٹیک میں بصرہ کے آئل کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی جنرل اسٹاف آف آرمڈ فورسز کے ترجمان جنرل شکارچی کا کہنا ہے کہ ایران کی اسٹریٹجی امریکیوں کو مغربی ایشیا سے باہر نکالنا ہے۔ پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کی دھمکی پر کہا ہے کہ اگرایرانی پل،بجلی گھروں کونشانہ بنایا تو خطےمیں امریکی اسرائیلی فیول،توانائی، معاشی سیکٹرز کو نشانہ بنایا جائےگا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn