کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے کے علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام خوش اسلوبی سے جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کچے کے علاقوں میں جانا بھی مشکل ہوتا تھا، تاہم اب حالات میں بہتری کے بعد مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کے مطابق کشمور پل سمیت مختلف منصوبوں پر پیش رفت ہو رہی ہے، جس سے ان علاقوں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی امید ہے۔