کراچی
21 اکتوبر 2026
میر رضا کیس میں جس کی کوتاہی ہوگی، اسے سزا ملے گی، شرجیل انعام میمن
سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت ہی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا، شرجیل انعام میمن
گزشتہ روز سندھ کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پیش کی گئی، شرجیل انعام میمن
وزیراعلیٰ نے تین سینئر وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، شرجیل انعام میمن
کمیٹی میں ضیاء الحسن لنجار، سعید غنی اور ناصر شاہ شامل ہیں، شرجیل انعام میمن
کمیٹی رپورٹ کا مطالعہ کرکے کابینہ کو آگاہ کرے گی، شرجیل انعام میمن
جوڈیشل کمیشن جو سفارش کرے گا، اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، شرجیل انعام میمن
کسی ایک فرد کی غلطی کو پورے محکمے کی غلطی قرار دینا زیادتی ہوگی، شرجیل انعام میمن
یہ وہی سندھ پولیس ہے جس نے بڑے بڑے مقدمات حل کرکے دکھائے ہیں، شرجیل انعام میمن
کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، شرجیل انعام میمن
ایسے واقعات صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان اور پوری دنیا میں پیش آتے ہیں، شرجیل انعام میمن
پولیس کا فرض ہے کہ شفاف تحقیقات کرے اور ذمہ داران کو سزا دلوائے، شرجیل انعام میمن
یہ مقدمہ پولیس کے لیے بھی ایک سبق ہے کہ آئندہ عجلت کے بجائے مکمل تحقیقات کی جائیں، شرجیل انعام میمن
کراچی میں اورنج لائن کا منصوبہ تیار ہے: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
ریڈ لائن منصوبے میں یونیورسٹی روڈ پر کام ایک بڑا چیلنج تھا، شرجیل انعام میمن
اب یونیورسٹی روڈ پر زیادہ پریشانی نہیں ہے، تاہم تجاوزات کے مسائل موجود ہیں، شرجیل انعام میمن
ریڈ لائن کا مشکل اور تکلیف دہ کام مکمل ہو چکا ہے، اب اسٹیشنز اور ڈپو تعمیر کیے جانے ہیں، شرجیل انعام میمن
یلو لائن پر کام شروع ہونا ہے، جبکہ جام صادق پل کا دوسرا حصہ بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔
یلو لائن پر کام کے دوران بھی ٹریفک کے کچھ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، شرجیل انعام میمن
شہریوں کو پیش آنے والی زحمت پر پیشگی معذرت خواہ ہوں، شرجیل انعام میمن
ڈیڑھ سال کی زحمت کے بعد شہریوں کو پوری زندگی کے لیے سہولت میسر ہوگی، شرجیل انعام میمن
بی آر ٹی لائنز کے ذریعے پورا کراچی باہم مربوط ہو جائے گا اور شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔
گرین لائن وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا، جو سندھ حکومت کے حوالے کیا گیا، شرجیل انعام میمن
گرین لائن سندھ حکومت کے حوالے کیے جانے کے بعد اس پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، شرجیل انعام میمن
اورنج لائن، ریڈ لائن اور یلو لائن سندھ حکومت کے منصوبے ہیں، شرجیل انعام میمن
نومبر میں بڑی تعداد میں ڈبل ڈیکر بسیں پہنچ رہی ہیں: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
مسلسل محنت کے بعد کراچی کا ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، شرجیل انعام میمن
خواتین کے لیے پنک بسیں چلائی جا رہی ہیں اور مفت پنک اسکوٹیز فراہم کی جا رہی ہیں، شرجیل انعام میمن
ایک سال قبل پورے سندھ میں صرف 125 خواتین کے پاس موٹر سائیکل چلانے کے لائسنس تھے۔
آج 50 ہزار خواتین موٹر سائیکل کے لائسنس کے لیے درخواست دے چکی ہیں، شرجیل انعام میمن
اب تک 25 ہزار سے زائد خواتین کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں، شرجیل انعام میمن
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر جگہ ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، شرجیل انعام میمن
شاہراہِ بھٹو ایک جدید ترین اور معیاری منصوبہ ہے: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن
کراچی پورٹ سے کورنگی تک سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، شرجیل انعام میمن
محکمۂ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک اسٹینڈ تعمیر کیا جا رہا ہے، شرجیل انعام میمن
پانی کو صاف کرکے قابلِ استعمال بنانے کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی میں صفائی کا مسئلہ تقریباً 95 فیصد حل ہو چکا ہے، شرجیل انعام میمن
کراچی ایک بہت بڑا شہر ہے، حالات کو بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، شرجیل انعام میمن




