کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے کہا ہے کہ خاندانی تنازع ختم کرنے کے لیےخاندانی تنازع ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، جلد صلح ہو جائے گی: اعجاز حسین جکھرانی

کوششیں جاری ہیں اور امید ہے کہ جلد صلح ہو جائے گی۔

اعجاز حسین جکھرانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ضمیر کے سامنے مطمئن ہیں اور انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ کراچی میں ہونے والے چھاپے سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی فیملی واقعے کی جگہ پر پہنچی تھی۔ انہوں نے خاندانی تنازع کے حل کے لیے جاری کوششوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ معاملہ جلد خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔