عوام راج پارٹی کے سربراہ اور اینکر اقرار الحسن کے خلاف ریاست مخالف مواد کا مقدمہ
وکیل صفائی میاں علی اشفاق نے مجسٹریٹ کے جسمانی ریمانڈ کے فیصلے کو چیلنج کردیا
عدالت نے تفتیشی افسر کو کل کے لئے نوٹس جاری کردیا
مجسٹریٹ کے فیصلے میں جسمانی ریمانڈ دینے کی ٹھوس اور غیر معمولی وجوہات بیان نہیں کی گئی، وکیل صفائی
اقرار الحسن کے چار موبائل فون اور ٹیبلٹ این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہے، میاں علی اشفاق
موبائل فون کے فرانزک تجزیے کے لئے جسمانی کسٹڈی ضروری نہیں، وکیل صفائی
فرانزک تجزئے اور سوشل میڈیا کمپنیوں سے معلومات کے حصول کی کارروائی جاری رکھی جاسکتی ہے، وکیل صفائی
جسمانی ریماند غیر معمولی صورت میں دیا جانا چاہئے، وکیل صفائی
صحافی کو سوشل میڈیا پوسٹ پر جسمانی ریمانڈ دینے سے آزادی اظہار پر منفی اثر پڑتا ہے، وکیل صفائی
اقرار الحسن کا جسمانی ریمانڈ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، وکیل صفائی
این سی سی آئی اے کو جسمانی ریمانڈ کے بغیر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی جائے، وکیل صفائی




