کراچی: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرااقرار الحسن کو عدالت میں پیش کردیا گیا، این سی سی آئی اے کو 4 روزہ ریمانڈ مل گیا
ر الحسن کو ریمانڈ کے لیے کراچی کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں عدالت نے انہیں 4 روزہ ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔
اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی ایسٹ ون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ این سی سی آئی اے نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ نمبر 101/2026 درج کر رکھا ہے۔
عدالتی کارروائی کے بعد این سی سی آئی اے کی ٹیم اقرار الحسن کو دوبارہ اپنی تحویل میں لے کر ایجنسی کے سیل منتقل ہوگئی۔
دستیاب اطلاعات کے مطابق اقرار الحسن کو لاہور کے علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں رات تقریباً ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا۔
اقرار الحسن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔




