اب تو دنیا بھی یہ کہہ رہی ہے کہ پاکستان اخلاقی اور قانونی زوال کا شکار ہو چکا ہے۔ یہ عالمی رپورٹ نہ صرف انتہائی تشویشناک بلکہ باعثِ شرمندگی بھی ہے۔
حال ہی میں جاری ہونے والے 2025 گلوبل فراڈ انڈیکس کے مطابق پاکستان کو 112 ممالک میں سے 112ویں نمبر پر رکھا گیا ہے، یعنی دنیا کا وہ ملک جہاں دھوکہ دہی، فراڈ اور ٹھگی کے لیے سب سے زیادہ سازگار ماحول موجود ہے۔
ایسی صورتحال میں منظم جرائم پیشہ گروہ (Organised Crime) مزید طاقتور ہو جاتے ہیں، جبکہ ان کے سرپرست اور سہولت کار بغیر کسی خوف یا احتساب کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں، جس کے نتیجے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی غیر مؤثر ہو کر رہ جاتے ہیں۔
آئیے اس "عظیم کارنامے" پر ملک کے حکمرانوں کو مبارکباد پیش کریں، جنہوں نے پاکستان کو دنیا کے 112 ممالک میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے لیے سب سے سازگار ملک بننے کا اعزاز دلوایا۔
— اصغر سومرو




