لاہور: پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صوبے بھر میں ڈرون پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کرتے ہوئے دفعہ 144 کو مزید سختی سے نافذ کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق اوپن ایریاز میں ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی برقرار رہے گی، تاہم محدود پیمانے پر صرف انڈور تقریبات جیسے ہالز اور مارکیز میں چھوٹے ڈرونز کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے، جس کی ذمہ داری ایونٹ آرگنائزرز پر ہوگی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ تمام انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔




