سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ نے غیر قانونی شکار کرنے والوں سے برآمد کیے گئے 15 پیلیکن پرندوں میں سے 4 کو ہالیجی جھیل وائلڈ لائف سینکچری میں ان کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق 11 پرندوں کے پر کاٹ دیے گئے تھے، اس لیے انہیں علاج اور بحالی کے لیے کراچی چڑیا گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ پرندوں کو بکریوں کی آڑ میں کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ پرندے ممکنہ طور پر منچھر جھیل سے پکڑے گئے تھے۔
Category:Latest




