loader image

Latest News & Article

Post: پنجاب میں نئے صوبے بننا جائز تو سندھ میں ناجائز کیوں؟ خالد مقبول صدیقی

پنجاب میں نئے صوبے بننا جائز تو سندھ میں ناجائز کیوں؟ خالد مقبول صدیقی

ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں ۔ لاہور کی آبادی جب دو لاکھ تھی تب بھی وہ ایک ضلع تھا ۔ آج دو کروڑ کی آبادی پر بھی وہ ایک ہی ضلع ہے ۔ کراچی میں سات ضلعے کیا شہر کی محبت میں بنائے گئے ہیں ۔ پیپلز پارٹی پنجاب کی تقسیم کی حمایت کرتی ہے ۔ کیا سندھ کوئی الگ سے ملک ہے جس کی تقسیم کی بات کرنا غداری ہے ۔ کراچی میں نذیر حسین یونیورسٹی میں حیدرآباد کے طلبہ میں وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاقی حکومت کے پاس قرضے اور دفاعی اخراجات کے بعد کچھ نہیں بچتا ۔ صوبوں میں تعلیم اور ٹیکنالوجی مہیا کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ ہمارے یہاں ترقیاتی بجٹ سے کرپشن نہیں ہوتی بلکہ کرپشن سے بچ جانے والے پیسے سے ترقیاتی کام ہوتے ہیں ۔انہوں نے صوبے پاکستان کا حصہ ہیں ۔ مغربی پاکستان میں چار صوبے بننے سے پاکستان تقسیم نہیں ہوا ہے ۔ تو مزید صوبے بننے سے کیسے تقسیم ہوجائیگا ۔ صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں درج ہے ۔ یہ عجیب ہے کہ پیپلز پارٹی کے نزدیک کراچی کی ضلع در ضلع تقسیم جائز ہے ، پنجاب میں نئے صوبے بننا بھی جائز ہیں لیکن سندھ میں نئے انتظامی یونٹ بننا ناجائز ہےو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn