loader image

Latest News & Article

Post: جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان

منعم ظفر خان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر، نے 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ اہلِ کراچی کے حقوق اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے کل شام 4 بجے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بااختیار میگا سٹی گورنمنٹ کے قیام کے مطالبے پر احتجاج کیا جائے گا اور دھرنے کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ چکی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، دھرنا ہر صورت ہوگا اور 18 سالہ نااہلی کے خلاف عوامی طاقت سے آواز بلند کی جائے گی۔ منعم ظفر خان کا مزید کہنا تھا کہ “جینے دو کراچی مارچ کے بعد اب اگلا مرحلہ سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج ہے” جہاں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رہے گی

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn