loader image

Latest News & Article

Post: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل نے وضاحت جاری کرتے ہوئے چھاپے کی سختی سے تردید کردی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل نے وضاحت جاری کرتے ہوئے چھاپے کی سختی سے تردید کردی ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اینٹی کرپشن سرکل نے وضاحت جاری کرتے ہوئے چھاپے کی سختی سے تردید کردی ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق کچھ الیکٹرانک چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حقائق کے برعکس خبریں نشر کی گئیں جن میں اس سرکاری دورے کو غلط طور پر “چھاپہ” قرار دیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن سرکل کراچی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جاری تحقیقات کے سلسلے میں صرف سرکاری ریکارڈ کے حصول کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی عمارت میں گئی تھی۔ ایف آئی اے کے مطابق یہ دورہ ادارہ جاتی ہم آہنگی اور ایف آئی اے اور کے ایم سی کے درمیان قانونی روابط کے تحت کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران کے ایم سی انتظامیہ نے مکمل تعاون فراہم کیا اور طلب کیا گیا تمام سرکاری ریکارڈ ایف آئی اے کی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے واضح کیا کہ بعض میڈیا رپورٹس میں اس دورے کو چھاپہ قرار دینا سراسر غلط، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے جس سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوا۔ ریکارڈ کی درستگی کے لیے ایف آئی اے نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کے ایم سی دفتر میں ایف آئی اے کی جانب سے کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا یہ دورہ صرف اور صرف جاری تحقیقات کے لیے سرکاری ریکارڈ کے حصول تک محدود تھا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn