loader image

Latest News & Article

Post: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

سندھ ہائیکورٹ/آئینی بینچ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں شہید کوٹہ پر پولیس میں بھرتیوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار طارق خان نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں 2016 میں شہید کوٹہ پر اے ایس آئی بھرتی کیا گیا، جبکہ بعد میں اسی کوٹہ پر انسپکٹر اور اس سے بالائی آسامیوں پر بھی بھرتیاں کی گئیں۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کسی کو اے ایس آئی اور کسی کو انسپکٹر کے عہدے پر بھرتی کرنا امتیازی سلوک ہے، یا تو انہیں بھی بالائی رینک پر بھرتی کیا جائے یا پھر غیر قانونی بھرتیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ بظاہر درخواست گزار کی اے ایس آئی کے عہدے پر بھرتی بھی غلط ہوئی۔ اس پر ڈپٹی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل صفدر نے بتایا کہ اے ایس آئی کی بھرتی کمیشن کے ذریعے ہوتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ “تم خود کیوں اپنی نوکری کے پیچھے پڑے ہو؟” آئینی بینچ نے مزید ریمارکس میں کہا کہ اس معاملے کی جانچ کے لیے ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn