پی آئی اے کی کامیاب نجکاری پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیربرائے نجکاری محمدعلی کہتے ہیں ۔ پی آئی اے کی نجکاری پہلا قدم ہے ۔ روزویلٹ ہوٹل ، ڈسکوز سمیت بارہ کمپنیوں کی نجکاری پر کام ہورہا ہے ۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی کامیاب نجکاری پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ پی آئی اے خریدنے والے کنسورشیم کے سربراہ عارف حبیب اورمعروف صنعتکارعقیل کریم ڈھیڈی نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے خطاب میں کہا ریلویز، ایئرلائنزچلانا حکومت کا کام نہیں ۔ ڈسکوز، روزویلٹ ہوٹل سمیت بارہ کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔ عارف حبیب نے کہا جب فیلڈ مارشل نے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تو ہم نے کہا اگرہمیں امامت دے رہے ہیں تو پیچھے نمازبھی پڑھیں ۔۔عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا ۔ پی آئی اے نجکاری سے نئے راستے کھلیں گے ۔ پاکستانی انوسٹرزکے پاس سرمایہ موجود ہے مگراسے لگانے کی جگہ معلوم نہیں ۔ تقریب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹو فرح ایچ سبزواری نے بھی خطاب کیا ۔


