loader image

Latest News & Article

Post: سندھ میں نئے سال کا تعلیمی کیلنڈر جاری

سندھ میں نئے سال کا تعلیمی کیلنڈر جاری

سندھ میں نئے سال کا تعلیمی کیلنڈر جاری* محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے نئے تعلیمی سال کا کیلنڈر جاری کردیا ۔ نئے سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا ۔ آٹھویں جماعت تک کے امتحانات رمضان المبارک میں جبکہ نویں دسویں کے امتحانات 31 مارچ سے ہونگے ۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردارشاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ میں اکیڈمک شیڈول ، امتحانات ، نتائج ، تعطیلات ، اسکولوں کے اوقات کاراور دیگر امور پر اہم فیصلہ کیے گئے۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبے میں نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع ہوگا۔ رمضان المبارک کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ ہونگے۔ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک، گیارویں اور بارویں جماعت کے امتحانات 15 سے 30 اپریل تک ہونگے۔ انٹرمیڈیٹ کے نتائج یکم جون سے جاری کیے جائیں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہونگی تاہم موسمی تبدیلیوں کےاثرات کو مدنظررکھتے ہوۓ سال 2027 میں تعطیلات میں تبدیلی کا فیصلہ سب کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں آئندہ اجلاس میں کیا جاۓ گا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn