loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت میں آتشزدگی

کراچی: بلوچ کالونی پل کے قریب عمارت میں آتشزدگی

کراچی میں بلوچ کالونی پل کے قریب آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کے بیسمنٹ میں آگ لگ گئی ۔ عمارت میں دھواں بھرنے سے خوف و ہراس پھیل گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب شارع فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب آٹھ منزلہ رہائشی عمارت انڈیکس پیلس میں آگ لگی ۔ پوری عمارت میں دھواں بھرنے سے مکینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
آگ کی اطلاع پرکے ایم سی فائربریگیڈ اورریسکیوڈبل ون ڈبل ٹوکا عملہ پہنچا ۔ سو سے زائد مکینوں کو سیڑھیوں اوراسنارکلزکی مدد ریسکیو کیا گیا ۔ جبکہ اسموک ایجیکٹر کی مدد سے دھویں کو باہر نکالا گیا ۔ فائر بریگیڈ نے تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نو فائرٹینڈرزاوراسنارکلزکی مدد سے آگ پرقابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn