loader image

Latest News & Article

Post: ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے تاریخی اقدام قرار

ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن اوورسیز پاکستانیوں کے لیے تاریخی اقدام قرار

راچی | 11 فروری 2026 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل پراپرٹی رجسٹریشن بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک انقلابی اور تاریخی فیصلہ ہے، جس سے جائیداد کی خرید و فروخت میں درپیش مشکلات اور فراڈ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ نئے نظام کے تحت اوورسیز پاکستانی سفارتخانوں میں آن لائن سیل ڈیڈ مکمل کر سکیں گے اور سندھ رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ذاتی حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ نادرا سے منسلک ای رجسٹریشن کے ذریعے بائیومیٹرک اور چہرے کی تصدیق بھی ممکن ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ای اسٹیمپنگ نظام سندھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے، جس سے ریونیو وصولی بہتر ہوگی اور موبائل ایپ، پیپر لیس اسٹیمپ ڈیوٹی اور ٹو فیکٹر تصدیق جیسی سہولیات میسر آئیں گی۔ شرجیل انعام میمن کے مطابق لاڑکانہ میں 4.8 ارب روپے کی لاگت سے جدید فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ قائم کی جا رہی ہے، جس سے زرعی معیشت مضبوط ہوگی۔ منصوبے میں جدید سہولیات، ڈرینیج، طبی اور بینکنگ خدمات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر کورٹس کو ٹریفک کورٹس میں تبدیل کرنے، ڈیولپمنٹ سیس کے تنازع کے تصفیے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم اور انڈس ڈیلٹا میں مینگروز کے رقبے میں اضافے جیسے فیصلے عوامی سہولت، معاشی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn