کراچی: سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ایم کیو ایم کے رکن ناصر قریشی نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے متعدد وعدے آج تک پورے نہیں ہو سکے۔
ناصر قریشی نے کہا کہ سول اسپتال حیدرآباد کی حالت انتہائی خراب ہے جبکہ شہر کے بنیادی مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “حیدرآباد کو جاپان بنایا گیا ہے” جبکہ ایک اور رکن کے حوالے سے کہا کہ “ہماری ایک بہن نے کراچی کو پیرس بنا دیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ بینظیر فلائی اوور حیدرآباد آٹھ سال بعد مکمل ہوا، جو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار پر سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کی سہولیات سے تمام شہری مستفید نہیں ہو پاتے جبکہ پریٹ آباد اسپتال کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
ناصر قریشی نے مزید کہا کہ پریٹ آباد اور پھلیلی کے علاقوں میں گزشتہ چار ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسکولوں پر قبضے ہو رہے ہیں لیکن وزیر تعلیم اس صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ترقی اور عوامی فلاح کے دعوے تو بہت کیے، لیکن عملی طور پر سندھ کے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔
اپنی تقریر کے اختتام پر ناصر قریشی نے کہا کہ “آپ لوگوں نے صرف سندھ کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے

