Latest News & Article

Post: کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ماہی گیروں کی کشتیوں پر ٹریکرز لگانے کے لیے 1.20 ارب روپے مختص: محمود عالم جاموٹ

کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ماہی گیروں کی کشتیوں پر ٹریکرز لگانے کے لیے 1.20 ارب روپے مختص: محمود عالم جاموٹ

کراچی: سندھ اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی محمود عالم جاموٹ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کا وژن ملک اور عوام کی ترقی سے جڑا ہوا ہے اور اسی سوچ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک نئے پورٹ کے قیام کی تجویز زیر غور ہے، جو مستقبل میں معیشت، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
محمود عالم جاموٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو بن قاسم پورٹ جیسا اہم منصوبہ دیا تھا اور مجوزہ نیا پورٹ بھی اسی نوعیت کا ایک بڑا ترقیاتی منصوبہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی شہری مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کشتیوں پر جدید ٹریکرز نصب کرنے کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جس کے لیے بجٹ میں 1 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ماہی گیروں کی حفاظت، نگرانی اور سمندری سرگرمیوں کے انتظام میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پانی کے مسائل کے حل کے لیے بھی عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے۔
محمود عالم جاموٹ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کے ذریعے سندھ کو مزید ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جائے

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn