Latest News & Article

Post: وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکا امن معاہدے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران امریکا امن معاہدے کے لیے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے “اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے طور پر دستخط کر دیے، جس کے بعد معاہدے کو باضابطہ شکل مل گئی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی حل کے عزم کا اظہار ہے، جبکہ معاہدہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے ابتدائی مرحلے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی اور امریکا کی جانب سے بحری پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مذاکرات اور امن کی کوششوں نے خطے کو ایک بڑے بحران سے بچانے میں مدد دی۔

انہوں نے ایرانی قیادت، مذاکراتی ٹیموں اور قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر سمیت دیگر ممالک کے کردار کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے ان کا کردار اہم رہا۔

معاہدے کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ اور خطے میں امن کی بحالی بتایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ یادداشت خطے میں باہمی احترام، تعاون اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد بنے گی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn