loader image

Latest News & Article

Post: ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی

ڈیزل کی قیمتوں  میں بڑی کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ۔ وزیر اعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں135جبکہ پٹرول میں12روپے کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385اور پٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگئی ۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مشورہ دیا گیا تھاکہ کچھ حصہ اخراجات میں کمی پر لگایا جائے مگر میں نے یہ تجویز مسترد کردی۔

انہوں نے کہا عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوپہنچاوں گا۔چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیل پر سب سڈی دی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل،پبلک اورگڈزٹرانسپورٹ کے لیے سب سڈی جاری رہے گی ۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا امید کرتے ہیں کہ مزید بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔ حکومت ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس،ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دے۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn