تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے48 گھنٹے کی ڈیڈ لائن کو مستردکردیا ۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ کے الٹی میٹم کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔ امریکا نے ایران میں تباہ ایف15 طیارے کے لاپتہ اہلکارکو بازیاب کرانے کا دعویٰ کردیا۔
پاسداران انقلاب خاتم الانبیا مرکزی ہیڈ کوارٹر کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ ان کے لیے جہنم بنادیا جائےگا۔۔ دونوں ممالک جنگ بڑھانے سےباز رہیں۔ ایران کو شکست دینے کا وہم دلدل میں بدل چکا جس میں امریکا خود دھنس جائے گا۔
ایران نے ایک ایم-کیو 9 جاسوس ڈرون طیارہ گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔آئی جی آرسی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو اصفہان میں جدید ایروسپیس ڈیفنس سسٹم کے ذریعےگرایاگیا۔ایرانی فورسز نے اسرائیل پر میزائلوں سے تازہ حملے کیے۔۔مختلف شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔اوردھواں اٹھتا دیکھا گیا۔۔ صیہونی فورسز نے کئی میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔
بحرین میں ایرانی میزائل حملے سے ایک اہم تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی۔خطرے کے سائرن بھی بجتے رہے۔ کویت میں درونز حملوں سے دوپاورپلانٹس ،وزارت تیل کی عمارت اورپانی صاف کرنے کے پلانٹ کو نقصان پہنچا۔۔


