loader image

Latest News & Article

Post: مشرق وسطیٰ بحران پر پاکستان اور چین کے مذاکرات، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

مشرق وسطیٰ بحران پر پاکستان اور چین کے مذاکرات، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

بیجنگ: پاکستان اور چین نے مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم نکات پیش کر دئیے ۔ پاکستان اورچین نے فوری جنگ بندی، جنگ کا پھیلاو روکنے اورمتاثرہ علاقوں میں انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اورچینی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق چین اور پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں شہریوں اور غیر عسکری اہداف پرحملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ فریقین جلد امن مذاکرات شروع کریں۔ انہوں نے ایران اور خلیجی ممالک کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت پر بھی زور دیا ۔ان کا کہنا تھا تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اورسفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔ امن مذاکرات کے دوران طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز کیا جائے۔

دونوں ممالک نے توانائی ، بجلی تنصیبات اورپرامن جوہری انفرانسٹرکچر کے تحفظ پر بھی زور دیا۔ آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں اور عملے کے تحفظ اورمحفوظ گزرگاہ کا مطالبہ بھی کیا ۔چین اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور ،عالمی قوانین کی بالادستی اوراسے مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔چین اورپاکستان نے امن فریم ورک ، کثیر الجہتی نظام کی حمایت کا اعلان کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق نے چینی ہم منصب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، ٹویٹ میں کہا کہ دورے کو کامیاب بنانے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔ انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کو پیشہ ورانہ مہارت پر شاباش دی۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn