loader image

Latest News & Article

Post: ایران کے اسرائیل اور عرب ملکوں میں امریکی تنصیبات پر تازہ حملے

ایران کے اسرائیل اور عرب ملکوں میں امریکی تنصیبات پر تازہ حملے

تہران: ایران کے اسرائیل اورامریکی تنصیبات پر تازہ حملوں میں امریکی اینٹی ڈرون اورارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ ہوگیا۔تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں 2 گھنٹے میں 4 بارحملے کیے گئے14 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب میں جاسوس طیارہ تباہ ہونے کی تصاویروائرل ہو گئیں۔ قطر اور کویت میں ایرانی میزائلوں سے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی ۔

جدیدمیزائلوں سے اسرائیل کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، ڈرون ہینگرزکو نشانہ بنایا۔ اسرائیل کی حیفہ آئل ریفائنری پر دوسر ی بار حملہ کیا۔ پاسداران انقلاب نے ایران میں قتل عام کی ذمہ دار امریکی ا وراسرائیلی 18ٹیک کمپنیوں، آرٹی فیشنل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے

ایران کا سعودی عرب میں امریکی اڈے پر پائلٹوں اور عملے پربڑے حملے کا دعویٰ کیا ہے ۔ حملے کے وقت اڈے پر 200امریکی فوجی موجود تھے۔جاسوس طیارہ تباہ، تصاویر وائرل ہوگئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ 2 ٹکڑوں میں زمین پر گرا ہوا ہے۔قطر میں آئل ٹینکر ایرانی میزائل کا نشانہ بنا، ایک جہاز کو بھی نقصان پہنچا۔کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی ۔

ایران نے یو اے ای منہاد بیس میں خفیہ اڈے پر حملے کیے جہاں200امریکی افسران اورفوجی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ امریکی میرینز کی میٹنگ کو،ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا۔ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک بنگلہ دیشی شہری جاں بحق ہو گیا ۔بحرین میں ایک کمپنی کی تنصیب پر آتشزدگی کی اطلاعات ہیں

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn