loader image

Latest News & Article

Post: پی ایس ایل: لاہوراورکراچی کے میچ میں حسن علی پر جرمانہ،فخر پر گیند خراب کرنے کا الزام

پی ایس ایل: لاہوراورکراچی کے میچ میں حسن علی پر جرمانہ،فخر پر گیند خراب کرنے کا الزام

لاہور: پاکستان سپرلیگ کی فرنچائزکراچی کنگزکے فاسٹ بولرحسن علی کو نازیبا اشارہ کرنے پرمیچ فیس کا دس فیصد جرمانہ کردیا گیا۔ پی سی بی کےمطابق حسن علی کو اتوار کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پرجرمانہ کیا گیا۔ کراچی کنگز کے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللہ کو آؤٹ کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کیا ۔ حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

دوسری جانب اس میچ میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لاہور قلندرز کے فخر زمان کو لیول تھری جرم پر چارج کر دیا گیا۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنزکے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی۔یہ خلاف ورزی گیند کی حالت خراب کرنے کے حوالے سے ہے۔

پی سی بی کے مطابق  میچ ریفری روشن ماہنامہ نے ڈسپلنری سماعت کی،  فخر زمان نے اپنے اوپر لگے چارج سے انکار کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ  فخر زمان کے کیس کی مزید سماعت اگلے 48 گھنٹوں میں ہوگی۔ میچ ریفری سماعت کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔اس میچ میں گیند کو خراب کرنے پر لاہور قلندرز کو پانچ رنز کی پنالٹی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn