loader image

Latest News & Article

Post: امریکا،اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے،فوجی اورتوانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکا،اسرائیل کے ایران پر تازہ حملے،فوجی اورتوانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران : امریکا اوراسرائیل نے تہران پرتازہ حملوں میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔ اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام چینل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران بھر میں ایران کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا یا جارہا ہے جبکہ ٹرمپ کے پانچ روز تک حملے نہ کرنے کے دعووں کے باوجود تہران اور کراج میں توانائی تنصیبات کونشانہ بنایا گیا ۔ رات گئے تبریزمیں پیٹروکیمیکل پلانٹ کوبھی نشانہ بنایا ۔

امریکی وصہیونی فضائیہ نے صوبہ ہرمزگان میں بمباری کرکے 5افراد کو شہید اور چار کو زخمی کردیا ۔ صوبہ گیلان کے گاؤں اوسموندان پرحملے میں 6 شہری شہید اور5 زخمی ہوئے۔اصفہان میں یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پرحملہ میں4 ملازمین زخمی ہوئے ۔ ایران کی خنداب جوہری تنصیب اسرائیلی حملوں سے شدید متاثرہوگئی ۔ عالمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہےخنداب واٹر پلانٹ آپریشنل نہیں رہا ۔
ادھراسرائیلی فوج کے حملے میں لبنان میں شہیدخاتون صحافی فاطمہ فطونی اوردیگر کو سپرد خاک کردیا گیا ۔ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار ایک سو سے تجاوز کرگئی

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn