کراچی: کراچی میں موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹنے کے دوران مزاحمت پر تو شہری قتل ہوتے ہی تھے اب پرندوں کے چھیننے بھی انسانی جانیں لی جانے لگیں ۔ ایسا ہی افسوس ناک لانڈھی شرافی گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا ۔ جہاں دو ملزموں نے تیتر چھیننے کے دوران مزاحمت پر بزرگ شہری کا خون کردیا اور تیترلے کر فرار ہوگئے ۔
شرافی گوٹھ پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیش شروع کی اور اس اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا ۔ دو ملزمون کاشف اور امام بخش کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں نے پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ انہوں نے بزرگ شہری نوازعلی کے پاس موجود دو تیتر چھیننے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن مقتول نے مزاحمت کی ۔ جس پز ملزموں نے اینٹ کے پے در پے وار کرکے اسے قتل کردیا ۔
پولیس نے ملزموں کاشف اور امام بخش کی نشان دہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی اینٹ اور دونوں تیتراورپنجرا برآمد کرلیا ۔


