loader image

Latest News & Article

Post: موسلادھار بارشیں، کے پی اورپنجاب میں 10 ہلاکتیں، بلوچستان میں ندی نالے بپھرگئے

موسلادھار بارشیں، کے پی اورپنجاب میں 10 ہلاکتیں، بلوچستان میں ندی نالے بپھرگئے

راولپنڈی: ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تیز بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔ پہاڑی ندی نالے بپھر گئے۔ خیبرپختونخوا کے متعدد شہروں میں نشیبی علاقے پانی سے بھرگئے۔ چھتیں اوردیواریں گرنے سے دس افرادجاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا ،بلوچستان اورپنجاب کے بعض اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اسلام آباد ،راولپنڈی ،کلرکہار اورگردونواح میں بادل گرج اوربرس رہے ہیں۔جڑواں شہروں میں متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔ ہری پور،نوشہرہ ،مردان اورصوابی میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ وادی سوات میں برفباری سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

موسلادھار بارش کے باعث کوہاٹ میں گھرکی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوئے۔ ایبٹ آباد کے گاوں حاجیہ گلی میں گھرکی چھت زمین بوس ہونے سے چارلڑکیوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بنوں میں دواموات ہوئیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خبیرپختونخوا میں چھتیں اوردیواریں گرنے سے نوافراد جاں بحق اور47 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان میں تیز بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ،کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقلع ہوگیا۔خوشاب میں طوفانی بارش کے باعث چھت گرنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں موسلا دھاربارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn