کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جمعہ کی رات ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے بھی کردی ۔ جس پر ملزموں نے اندھا دھند گولیاں برسا کر چار افراد کو زخمی کردیا ۔ اس کے بعد شہریوں نے ڈاکوؤں کو گھیرکر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے نرغے سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں وہ دم توڑ گئے ۔ ہلاک ملزموں کی شناخت 25 سالہ شہباز اور 30 سالہ عمر کے ناموں سے ہوئی،،، اورنگی ٹاؤن میں ہی سیکٹرساڑھے11غازی آباد کے قریب پولیس مقابلہ01 ڈاکوزخمی ہوا جس کی شناخت 26 سالہ زوہیب کے نام سے ہوئی ۔
خداد داد کالونی میں چلتی ہوئی بولان وین میں آگ لگ گئی ۔ جس سے چار خواتین ۔ تین لڑکیاں اور چار مرد زخمی ہوگئے ۔ متاثرہ افراد شادی کی تقریب سے واپس ارہے تھے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق۔ ممکنہ طور آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ۔
ڈیفنس فیز 06 خیابان اتحاد سگنل کے قریب تیز رفتار کار سے رکشہ کو ٹکر ماردی جس سے ۔ رکشے میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔ مرنے والے کی شناخت نہ ہوسکی ۔ زخمیوں فرحان اور وقاص کو جناح اپستال منتقل کردیا گیا ۔


