تہران: امریکا اوراسرائیلی فورسز نے تہران کے رہائشی علاقے میں بمباری سے12 افراد شہید ہوگئے۔ دشمن فضائیہ نے ایرانی بوشہر ایٹمی پاورپلانٹ کو بھی نشانہ بنایا۔ امریکی اور اسرائیلی فورسز نے ایرانی بوشہرایٹمی پلاور پلانٹ پر بھی بمباری کی۔ ایرانی میڈیا اور آئی اے ای اے کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کرج میں دھماکے سنائی دیئےوارمین شہر پرحملوں میں شہدا کی تعداد 12تک ہوگئی ۔
اصفہان میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔ بمباری سے مارکیٹیں اور ریسٹورنٹ تباہ ہو گئے، اشیائے خورونوش کی مارکیٹ ملبے کا ڈھیربن گئی ۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے جنگ سے آغاز تک 215 ایرانی شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔ 281طبی مراکز سمیت 83 ہزارسے عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ 243اساتذہ اورطلبہ بھی شہید ہوئے ۔
دوسری جانب اسرائیلی جارحیت سے لبنان میں کم ازکم 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ صیدا قصبے میں6،عدلون میں4 میہ پناہ گزین کیمپ میں2جبکہ حبوس میں 3افراد شہید ہوئے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ۔جنگ بندی کے دعووں کے باوجود فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حملے جاری ہیں ۔غزہ کے وسطی علاقے الزوایدہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں4فلسطینی شہید ہو گئے


