loader image

Latest News & Article

Post: وزیراعظم پاکستان کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، عید اور نوروز پر مبارکباد، یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم پاکستان کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون، عید اور نوروز پر مبارکباد، یکجہتی کا اظہار

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پرگفتگوکی ۔ انہیں اورایرانی عوام کو عید الفطراور نوروز کی مبارک باد پیش کی ۔ایرانی صدر نے وزیراعظم کے جذبات کا پرتپاک جواب دیا اورپاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

وزیراعظم نے جاری کشیدگی کے تناظرمیں بہادرایرانی عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی اور قیمتی جانوں کے ضیاع  پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اورزخمیوں ومتاثرین کی جلد صحتیابی اورسلامتی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے خطے میں جاری خطرناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔ اس سنگین صورتحال کے پیش نظر انھوں نے تمام ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور سفارتکاری کی طرف واپسی کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ اختلافات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو پاکستانی قیادت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان خطےمیں امن کےفروغ کے لیے تعمیری کردارجاری رکھےگا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn