لاہور: پاکستانی اداکارہ ، ٹی وی میزبان فضا علی نے اکتالیس سال کی عمر میں پھر شادی رچالی ۔ انہوں نے عید کےروز اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر نکاح کا اعلان کیا اور کچھ تصاویر شیئر کیں ۔انسٹا گرام پوسٹ میں فضا علی نے جذباتی انداز میں لکھا کہ41 سال کی عمر میں اللّٰہ نے مجھے وہ خوشی اور محبت عطا کی جس کا میں انتظار کر رہی تھی، آج مجھے میرا جیون ساتھی مل گیا، الحمدللہ۔
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ میری سب سے بڑی طاقت ہے اور کم عمری کے باوجود اس نے اس فیصلے کو خوشی سے قبول کیا بلکہ شادی میں میرا ساتھ بھی دیا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اب میں صرف فضا علی نہیں بلکہ مسز اعجاز خان ہوں اور مداحوں سے اپنی نئی زندگی کے لیے دعاؤں کی درخواست کرتی ہوں۔تصاویر میں فضا علی نے سیاہ لباس کے ساتھ براؤن کڑھائی والا دوپٹہ اوڑھ رکھا تھا، جبکہ ان کے شوہر نے سادہ کُرتا شلوار کے ساتھ سیاہ کوٹ زیب تن کیا۔فوٹو شوٹ میں دونوں نے ہاتھوں پر مہندی سے ایک دوسرے کے نام بھی لکھوائے، جبکہ فضا علی نے پھولوں کا ہیڈ پیس اور سادہ زیورات پہن رکھے تھے۔


