OCVO-MARVI-JANAZA-KHI-18-230326
کراچی: پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینئر شیری رحمان کی صاحبزادی ماروی خورشید ملک کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی میں ڈیفنس فیز ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ ، صوبائی وزرا، اراکین پارلیمنٹ سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
پینتیس سالہ ماروری خورشید ملک کی نماز جنازہ قبرستان کی مسجد میں ادا کی گئی ۔ گورنر سندھ نہال ہاشمی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی ، صوبائی وزرا سعید غنی ، شرجیل انعام میمن ، سینیٹر وقار مہدی، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل ، سینیٹر رضا ربانی ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بلوچ ، نجمی عالم ، مرزا اشتیاق بیگ ، اولمپئن اصلاح الدین سمیت عزیز و اقارب اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
ماروی خورشید ملک کا اتوار کے روز کلفٹن کے نجی اسپتال میں انتقال ہوا تھا ۔ جہاں وہ گزشتہ چند روز سے برین ہیمرج کے سبب زیر علاج تھیں ۔


