loader image

Latest News & Article

Post: ملک بھرمیں طوفانی بارشوں، ژالہ باری، بلوچستان اورکے پی میں فلیش فلڈنگ کی پیشگوئی

ملک بھرمیں طوفانی بارشوں، ژالہ باری، بلوچستان اورکے پی میں فلیش فلڈنگ کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے ۔ نئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر قائد میں پچیس ،چھبیس اور اٹھائیس انتیس مارچ کو بادل جم کربرسیں گے ۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ مارچ کے آخری ہفتے میں ملک بھر اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کے الرٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ چوبیس مارچ کو بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان  ہے ۔ اس سسٹم کے زیر اثرملک بھر میں 24سے 30مارچ کے دوران تیز ہواوں ،گرچ چمک کیساتھ بارشیں متوقع ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کےباعث بلوچستان میں 25سے 28مارچ جبکہ خیبر پختونخوا کے مقامی ندی نالوں میں 28سے30مارچ کے دوران فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے ۔ سندھ ، پنجاب ، اسلام آباد، بلوچستان ،خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔ ژالہ باری ، آندھی، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔  

شہر قائد میں دو مرحلوں میں طوفانی ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی ۔ پہلے مرحلے میں 25 اور26 مارچ ایک دن کے وقفے کے بعد اٹھائیس انیتس مارچ کو بادل دوبارہ برسیں گے۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔ تیزہواوں اور بارش کے دوران کراچی میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نےسیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے جبکہ کاشتکار کو ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں کی حفاظت یقینی بنائیں ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn