loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: غیرت کے نام پر بیوی اور مبینہ آشنا کا لرزہ خیز قتل ، ملزم شوہر اور دیور گرفتار

کراچی: غیرت کے نام پر بیوی اور مبینہ آشنا کا لرزہ خیز قتل ، ملزم شوہر اور دیور گرفتار

کراچی میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو چھری اور پتھروں سے وار کرکے غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔ واردات کے بعد دونوں ملزموں نے خود جاکر تھانے میں پیشی دے دی ۔ پولیس نے آلہ قتل چھری برآمد کرلی ۔

دہرے قتل کی سفاکانہ واردات بھینس کالونی روڈ نمبر پانچ قبرستان کے قریب گھر میں پیش آئی ۔ جہاں ملزم عرفان اور اس کے بھائی وحید نے خاتون عیدن اور صدر عرف شیردل پر چھری سے پے درپے وار کیے اور سر پر پتھر بھی مارے ۔ ملزموں نے واردات کے بعد تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی ۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال کراچی منتقل کردیں ۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کا ملزموں کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی جارہی ہے ۔

نیوکراچی سیکٹر فائیو جے مدینہ کالونی میں گھر سے میاں بیوی چھہتر سالہ نورمحمد اور پینتالیس سالہ مہہ جبیں عرف ہما کی لاشیں ملیں ۔ بیٹی کی اطلاع پرپولیس تالا توڑکرگھر میں داخل ہوئی تو خاتون کی لاش کمرے سے جبکہ شوہرکی لاش چھت سے ملی ۔ لاشیں دو روز پرانی ہیں ۔ مہہ جبیں نورمحمد کی دوسری بیوی تھی اور دونوں گھرمیں اکیلے رہتے تھے ۔ ادھر گلبہار میں ستائیس سالہ نامعلوم نوجوان کو سر پر گولی لگی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال بھجوادیا گیا۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn