loader image

Latest News & Article

Post: کراچی: ارمغان قریشی کے گھر مقابلے میں زخمی ڈی ایس پی 13 ماہ بعد زندگی ہار گیا

کراچی: ارمغان قریشی کے گھر مقابلے میں زخمی ڈی ایس پی 13 ماہ بعد زندگی ہار گیا

کراچی: مصطفٰی عامرقتل کیس میں ارمغان قریشی کے گھرپر چھاپے میں زخمی ڈی ایس پی احسن ذوالفقارتیرہ ماہ تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنےکےبعد دم توڑگیے۔ وہ اسٹیڈیم روڈ پرواقع لیاقت نیشنل اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

پولیس اورسی پی ایل سی کی مشترکہ ٹیم نےگزشتہ برس 8  فروری کو ڈیفنس خیابان مومن میں گلی نمبر7 میں واقع ارمغان قریشی کے بنگلے پرانیس سالہ مغوی نوجوان مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی تھی ۔ اس دوران ملزم ارمغان نے پولیس پرجدید اسلحے سے شدید فائرنگ کی تھی جس میں ڈی ایس پی احسن ذوالفقاراورکانسٹیبل محمد اقبال گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم زخموں میں انفیکشن پھیلنے کے باعث ان کی حالت مسلسل تشویشناک رہی۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس شہر کے حساس اور اہم مقدمات میں شمار کیا جاتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی احسن ذوالفقار ایک بہادر اور فرض شناس افسرتھے ۔ جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ملزم ارمغان قریشی نے بعد میں گرفتاری دے دی تھی ۔ اس پر قتل ، اقدام قتل ، اغوا ، منی لانڈرنگ ، منشیات ، غیر قانونی اسلحے سمیت کئی مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت سینٹرل جیل سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔

Share this post :

Facebook
Twitter
LinkedIn